واہ کینٹ :تھانہ ٹیکسلا کے مشہور منشیات CNSA-9c کے مقدمہ میں ملک آباد واہ کینٹ کے رہائشی ملزم شیر امت ولد ممریز کو باعزت بری کر دیا

منگل 10 مارچ 2020 23:38

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) تھانہ ٹیکسلا کے مشہور منشیات CNSA-9c کے مقدمہ میں ملک آباد واہ کینٹ کے رہائشی ملزم شیر امت ولد ممریز کو باعزت بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم شیر امت سکنہ ملک آباد واہ کینٹ کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں9c جرم کے تحت ایف آئی آر نمبر-781/2019 درج تھی ملزم پر 1 کلو200گرام چرس قبضہ میں رکھ کر فروخت کرنے کا الزام تھاملزم کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم(راجہ مدثر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سحرش چغتائی ایڈوکیٹ اور ماہین فاطمہ ایڈوکیٹ) کر رہے تھے جب کے ملزم کا ٹرائل طاہر عباس سپرا صاحب ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ لاوارث چرس ملزم پر پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر از خود ڈال کر جھوٹا مقدمہ بنایا۔

جس کو استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے ملزم کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں