حکومت وقت کے دو سال مکمل ہونے پر حکومت وقت اور عمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں ،ملک نواز

بدھ 19 اگست 2020 21:40

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء ملک نواز نے کہا کہ حکومت وقت کے دو سال مکمل ہونے پر حکومت وقت اور عمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں اتنے قلیل عرصے میں جو کام عمران خان نے کر دیئے وہ اپنی مثال آپ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء ملک نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر کے اسلامی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اس پرعسکری اداروں اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ملک نواز نے مزید کہا کہ دو سالوں میں ملک کا قرضہ پانچ ہزار ارب روپے ادا کیا گیا اساس پروگرام کے تحت پورے ملک کے مستحق افراد میں اربوں روپے تقسیم کیے گئے شجرکاری مہم نوجوان پروگرام اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہے وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ آئندہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم نالہ کی صفائی کرنے والوں کو دی جائے نہ کہ وزیر اعلی سندھ کے ہاتھ میں رکھی جائے این ایف سی ایوارڈ کی رقم کا گزشتہ سالوں کا حساب بھی ہونا چاہیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اٹھارویں ترمیم کو سامنے رکھ کر اندرون سندھ میں سندھ کارڈ کھیلنا شروع کر دیااگر این ایف سی ایوارڈ کی ٹوٹل رقم کا بیس فیصد بھی سندھ میں خرچ کیا جاتا تو سندھ میں انقلاب برپا جاتا۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں