واہ کینٹ، جی ٹی روڈ پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو طلائی زیورات،نقدی،قیمتی موبائل لیکر فرار، اہل علاقہ سراپااحتجاج

ڈاکوئوں کی گرفتاری کا مطالبہ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی مقدمہ درج تفتیش شروع

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:37

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) تھا نہ صدرواہ کی حدود نواب آباد جی ٹی روڈ پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو طلائی زیورات،نقدی،قیمتی موبائل لیکر فرار، اہل علاقہ سراپااحتجاج،ڈاکوئوں کی گرفتاری کا مطالبہ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی مقدمہ درج تفتیش شروع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری شخصیت شاہد اسحاق نامی شخص جو اپنی اہلیہ کے ساتھ جی ٹی روڈ نواب آباد کے قریب لگے گوشت کے ٹھیلوں سے خریداری کی غرض سے رکا اور گاڑی سے باہر نکل کرجوں ہی خریداری میں مصروف ہوا تو تین چار نامعلوم اشخاص میں سے ایک نے گاڑی کو ہاتھ مار ا تو شاہد اسحاق کی اہلیہ نے گاڑی سے اتر کر پوچھا کیا مسلہ ہے تو انھوں نے کہا کہ گاڑی پیچھے سے لگی ہے تو وہ پیچھے سے گاڑی دیکھنے لگیں تو ڈاکوئوں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر گاڑی میں سے لیپ ٹاپ،طلائی زیورات،اور قیمتیموبائل لے کر فرار ہو گئے کچھ لوگوںنے ڈاکوئوں کا پیچھا کیا مگر وہ نظروں سے اوجھل ہو گئے تو فوری طور پر تھانہ صدر واہ میں اطلاع دی گئی تو پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور واردات کے مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا اور ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی دوسری طرف اہل علاقہ سراپا احتجاج ہو گئے اور ڈاکوئوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں