حکومت آئینی مدت پوری کرے گی سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے ، عمارصدیق خان

عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے گلگت بلتستان انتخابات میں بھی تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ہمارا مشن عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے ،ممبر صوبائی اسمبلی

پیر 9 نومبر 2020 19:47

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء) ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے گلگت بلتستان انتخابات میں بھی تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ہمارا مشن عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان نے ملک شوکت آف ڈھوک وریاں ٹھٹھہ خلیل کے ڈیرے پر کروڑوں روپے کی لاگت سے گلیوں کی پختگی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلعی چیئرمین زاکواة کمیٹی حاجی غلام حسن خان،سابق چیئرمین یونین کونسل عثمان کٹھٹر ملک ایاز محمود،صدر پی ٹی آئی واہ کینٹ ملک عابد محمود نے بھی خطاب کیا عمار صدیق خان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے انھیں کھبی مایوس نہیں ہونے دوں گا گلی نالی سیوریج اور جتنے بھی مسائل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں گا ہم عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں تقریب میں وحید خان آف پسوال، ملک آصف محمود،ملک رامیشن ،ملک غلام ربانی،ملک طلعت محمود،ملک راجہ رمیز ربنواز،ملک فیصل محمود،ملک حسرت محمود،ملک الطاف،حافظ شبیر،ٹھیکیدار سلیم،ملک ناصر محمود،ملک طارق محمود،ٹھیکیدار اللہ دتہ،ملک ریاست،کاظم شاہ،ملک شفقت محمود،رخمت شاہ،نور اسلام مدنی سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور عمار صدیق خان کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں