واہ کینٹ،قتل کی لرزہ خیز واردات ،سفاک قاتل نے بیوی اور دو بیٹیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء ،واردات کے بعد ملزم فرار

منگل 8 دسمبر 2020 23:33

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2020ء) واہ کینٹ کے علاقہ نواب آباد سبزی منڈی کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات ،سفاک قاتل نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء ،واردات کے بعد ملزم فرار،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ نواب آباد سبزی منڈی کے قریب گھریلو ناچاکی پر اظہر نامی شخص نے اپنی بیوی غزالہ اور 8سالہ بیٹی فروہ اور 12سالہ بیٹی عینی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اورریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا قتل کی سنگین واردات کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور فضاء سوگوار ہے

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں