تھانہ ٹیکسلا کے مشہور بلال احمد قتل کے کیس میں ملزمان کو سزائے موت کا حکم

پیر 28 دسمبر 2020 23:58

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2020ء) تھانہ ٹیکسلا کے مشہور بلال احمد قتل کے کیس میں ملزمان کو سزائے موت کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق بلال احمد ولد باغ بہار سکنہ محلہ پڑی ٹیکسلا کو قتل کرنے کے الزام میں ملزمان محمد کریم، محمد سلیم پسران شہاب الدین سکنہ سرائے خربوزہ اسلام آباد کے خلاف مقتول بلال احمد کے والد باغ بہار ولد کبیر الدین سکنہ محلہ پڑی ٹیکسلا کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ نمبر 687/2018 زیر دفعہ 34،302، 109 ت پ، 13(2) a رجسٹرڈ تھا۔

جس پر HIU سرکل تحصیل ٹیکسلا کے تفتیشی SI نزیر گوندل کو تفتیش عمل میں لائی۔ مقدمہ میں مدعی کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (اور انکی ٹیم شاز علی خان، ماہین فاطمہ، سحرش چغتائی، طالش بدر ایڈووکیٹس) کر رہے تھے اور ملزم کا ٹرائل طاہر عباس سپرا صاحب ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز شہادتیں مکمل ہونے پر مدعی فریق کے وکیل طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ ملزمان نے ناحق بلال احمد بعمر 23 سال کو فائرنگ کر کے قتل کیا جن سے آلہ قتل بھی برآمد ہوئے اور PFSA لیبارٹری سے موقع سے اٹھائے ہوئے خول بھی آلہ قتل (اسلحہ) سے میچ ہوئے اور قتل کی وجہ بلال احمد کی سعدیہ بی بی سے کورٹ میرج تھی جس کا ملزمان کو شدید رنج اور غصہ تھا جنھوں نے باہم صلاح و مشورہ ہو کر بلال احمد کو قتل کیا جس پر فاضل عدالت نے مدعی کے وکیل طاھر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کریم خان اور سلیم خان کو بلال احمد کے قتل ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں