واہ کینٹ،15ایریا میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

بدھ 6 جنوری 2021 23:32

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) 15ایریا میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں 15ایریااسٹیٹ ایریا واہ کینٹ میں لطیف مسیح نے ذیشان عرف راجہ ولد شوکت شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد لطیف مسیح نامی شخص بھاگ کر اپنے گھر کی چھت پر چڑھ گیا اور کافی دیر تک فائرنگ کرتا رہا اور پھرا سی گن سے لطیف مسیح نامی شخص نے خود کو فائر مارکر خود کشی کرلی پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں