حکومت صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی،تابندہ سلیم

پنجاب حکومت علاقائی صحافیوں کیلئے جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی ،مالی معاونت اور ہیلتھ کارڈ کی سہولیات فراہم کرے گی،ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن

بدھ 17 مارچ 2021 23:38

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2021ء) ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن محترمہ تابندہ سلیم نے کہا ہے کہ تحصیل سطح کے پریس کلبوں کے ممبران کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی پنجاب حکومت علاقائی صحافیوں کے لیئے جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی ،مالی معاونت اور ہیلتھ کارڈ کی سہولیات فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے کرروناسے متاثرہ صحافی کو ڈیتھ کی صورت میں ایک ماہ کے اندر دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی تمام علاقائی صحافیوں کے ساتھ رابطوں کو مذید موثر بنانے کے لیئے تحصیل سطح کے پریس کلبوں کے صدور کا واٹس ایپ گروپ بنایا جائے گا جس سے رابطوں میں آسانی اور صحافیوں کے مسائل سے فوری اگاہی ہو گی اور ان کو فوری طور پر حل کرایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہو ٹل میں پریس کلب واہ ٹیکسلا سے تعارفی ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پریس کلب کے سنیئر نائب صدر شکیل اختر راجپوت نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے تقریب سے پریس کلب واہ ٹیکسلا کے صدر سید مشتاق حسین نقوی ،چیئرمین توقیر چوہدری،سیکرٹری اطلاعات عبدالصبور،تحصیل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رشید مغل،تنویر چوہدری،حامد کمال،عطاء الرحمن چوہدری،حافظ محمد رمضان،رانا رشید احمد شاد،عمران عباس خان،نسیم حیدر،ڈاکٹر جمشید ،ممتاز صدیقی و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر رشید مغل نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کو علاقائی صحافیوں میں اصل اور نقل میں ضرور تمیز کرنا ہو گی ممتاز کالم نگا ر عطاء الرحمن چوہدری نے کہا کہ ٹیکسلا واہ میں صحافت کے میدان میں نمائیاں مقام رکھنے والے نا مہ نگاروں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے صرف عزت اور توقیر کے لیئے صحافت کے مشن کو اپنایا اور چند ٹکوں پر بکنے اور بکنے کے عادی مجرموں کی راہ میں ہمیشہ مزاحمت کی ا س مو قع پر پریس کلب واہ ٹیکسلا کے صدر سید مشتاق حسین نقوی نے کہا کہ محترمہ تابندہ سلیم کا مشکور ہوں جنھوں نے صوبائی حکومت اور علاقائی نا مہ نگاروں میں موثر رابطے کے لیئے پل کا کردار ادا کیا صوبائی حکومت کی جانب سے تحصیل پریس کلبوں کی خدمات کو کریڈٹ دینے کا جو سلسلہ شروع کیا اس پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے بھی مشکور ہیں ممتاز کالم نگار عطاء الرحمن چوہدری نے اپنی نئی کتاب توفیقات تابندہ سلیم اور سنیئر صحافی شکیل اختر راجپوت کو پیش کیا تقریب کے اختتام پر دعا حافظ محمد رمضان نے کرائی

متعلقہ عنوان :

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں