واہ کینٹ ،تحریک انصاف کا مشن عوام کو بلاتفریق انصاف فراہم کرناملکی ترقی اور خوشحالی ہے،منصورحیات خان

جمعہ 4 جون 2021 23:48

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مشن عوام کو بلاتفریق انصاف فراہم کرناملکی ترقی اور خوشحالی ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کرے گی حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان نے چیئرمین کالونی،بدھو،بھابڑا،گلستان کالونی فیز ٹو میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے سمیت،سیوریج،گلیوں،نالیوں کی پختگی کے لیئے لاکھوں روپے کے منصوبوں کی افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا منصو ر حیات خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پہلے دو سال معاشی بحران اور کرونا جیسی وباء کی وجہ سے ترقیاتی کام نہ ہو سکے مگر اب حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے حکومتی مدت کے دوران تمام کام کروائیں گے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے انشاء اللہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر فضل اکرم خان،ملک اظہر نواز المعروف ملک اجی،ادریس خان المعروف ڈی سی، چوہدری مظہر محمود،چوہدری زمرد،وصی بھائی،شفقت محمود،راجا معروف،ناظم خان،عنصب سمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں