تھانہ واہ کینٹ، زنا ء کی کوشش کے الزام میں ملزم بری

منگل 22 جون 2021 00:10

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) تھانہ واہ کینٹ زنا ء کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم کو بری کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹیکسلا خالد محمود چیمہ نے زنا کرنے کی کوشش کے الزام میں نامزد ملزم کو ثبوت و شواہد نہ ہونے کی وجہ سے بری کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ کے مشہور زنا کے کیس میں ملزم بابر بیگ کو جج نے بری کر دیا۔

(جاری ہے)

مخالفین نے بابر بیگ کو پھنسانے کے لئے زنا کی ایف آئی آر کروائی تھی بابر ملزم کے وکیل ولید سعیداللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بابر بیگ کو بیگناہ ایف آئی آر میں پھنسایا گیا ملزم کے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت اور شواہد نہ پیش کئے گئے۔ جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹیکسلہ خالد محمود چیمہ نے بابر بیگ کو با عزت بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں