ملکی تاریخ میں کسی لیڈر نے امریکہ کو دو ٹوک جواب نہیں دیا یہ کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے ،وزیرہوابازی غلام سرور خان

وہ دن دور نہیں جب ملک میںعمران خان کی قیادت میں خوشحالی آئے گی ، سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 28 جون 2021 23:30

واہ کینٹ (آن لائن ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بجٹ بھی پاس ہو گیا جو کہ حقیقی معنوں میں فلاحی اور عوامی بجٹ تھا ملکی معیشت اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ملکی تاریخ میں کسی لیڈر نے امریکہ کو دو ٹوک جواب نہیں دیا یہ کریڈٹ بھی وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے جس نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے دو ٹوک انکار کیا انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میںعمران خان کی قیادت میں خوشحالی آئے گی ملک سے غربت،بے روزگاری میں بھی واضع کمی آئے گی عوام کی خدمت مشن ہے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے اگلے دو سالوں میں سوئی گیس بجلی گلیوں نالیوں سیوریج کے تمام ترقیاتی مکمل کرائیں گے عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری زمہ داری ہے جسے ہم احسن طریقے سے نبھائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ شب واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر10کے علاقہ بدھو میں 1کروڑ39لاکھ روپے کی لاگت سے سوئی گیس اور 53لاکھ روپے کی خطیر رقم سے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان،تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے سابق صدر ملک عظمت محمود،سابق کونسلر چوہدری مظہر محمود،چوہدری آصف محمود سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے احساس کفالت پروگرام،کسان پروگرام اور دیگر پروگرام جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور ان کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں