واہ کینٹ سانحہ میں شہداء کے ورثا ء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، غلام سرور خان

پی اوایف کے خاموش مجاہد ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں سروس رول ایکٹ 2019میں محنت کشوں کی سروس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی 2019سے پہلے کے محنت کشوں کی سروس کو کوئی خطرہ ہے ۷بہت جلد ویفئیر فلیٹیس میں سے ستر فلیٹ پی او ایف کے دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی فیملی کو دئیے جائیں گے حالیہ حادثہ میں شہید ہونے والے محنت کشوں کی فیملی کو بھی فری آف کاسٹ پانچھ فلیٹس دئیے جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کی نے پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کی تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات

ہفتہ 21 اگست 2021 00:08

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2021ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ واہ کینٹ سانحہ میں شہیدہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پی اوایف کے خاموش مجاہد ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، سروس رول ایکٹ 2019میں محنت کشوں کی سروس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی 2019سے پہلے کے محنت کشوں کی سروس کو کوئی خطرہ ہے، بہت جلد ویفئیر فلیٹیس میں سے ستر فلیٹ پی او ایف کے دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی فیملی کو دئیے جائیں گے جبکہ حالیہ حادثہ میں شہید ہونے والے محنت کشوں کی فیملی کو بھی فری آف کاسٹ پانچھ فلیٹس دئیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کی تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا، وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان ایم پی اے عمار صدیق خان،ایم پی تیمور مسعود اکبر کے ہمراہ ورکمین ایسوی ایشن واہ کینٹ کے دفتر میں گئے اور واہ کینٹ سانحہ میں شہیدہونے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کے لیے دعا ئے مغفرت کی اس موقع پرورک مین ایسوسی ایشن کے صدر خالد بٹ اور جنرل سیکرٹری شمشیر حیدر اور مزدور رہنما جابر احسان بھی موجود تھے وفاقی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں نے اپنے طور پر اعلیٰ سطح پر بات کی ہے کہ جہاں پی او ایف کی72 شہدا کے خاندانوں کے لئیWWF کے فلیٹس دئیے جائیں گے جبکہ ان پانچ شہیدوں کی فیملیز کو بغیر کسی قیمت کے پانچ فلیٹ دئیے جائیں اس حوالے سے میں نے چئیر مین پی او ایف سے بھی بات کی ہے اور اپنے طور پر بھی بھرپور کوشش کر رہا ہوں ان کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ دنوں POF کے ملازمین میں پی او ایف رولز2019 کے حوالے سے جو تحفظات پائے جاتے ہیں ان میں اس رولرز کے حوالے سے بڑی واضع لائن لکھی گئی ہے کہ یہ رولز 2019 سے پہلے بھرتی ہوئے ملازمین کے لئے نہیں ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی نا انصافی ہو رہی ہے اگرپی او ایف کے ملازمین سمجھتے ہیں کہ ان رولز میں کسی قسم کا ردو بدل چاہیے تو اپنا کیس تیار کر کے میرے آفس آئیں میں ان کی ہر قسم کی جائز ردوبدل میں مدد کرونگا اور ان کی ہائی اتھارٹی سے ملاقات بھی کروائونگا2019 کے رولز میں پینشن کے حوالے سے کسی بھی طرح کی کمی،کٹوتی یا پنشن ختم کرنے کا کوئی ذکر نہیں ہے دنیا میں جہاں مزدور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہیںہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس سے پہلے بھی 2008میں پی او ایف کے 80مزدوروں نے جام شہادت نوش کیا اور اب اس سانحہ میں مزدور شہید ہوئے ہم ان شہدا کے فیملی کے ساتھ ہیں اور ان کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ سے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر، عمار صدیق خان،ماسٹر نثار خان پی او ایف ورکین ایسوسی این کے صدر خالد بٹ جنرل سیکرٹری شمشیر حیدر،امیدواران برائے کینٹ بورڈ واہ کینٹ ملک احتشام اقبال، محمد ادریس خان ڈی سی، ملک اظہر نوا، سجاد صفدر بٹ، کے علاوہ پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے نمائیندگان اور محنت کش بھی موجود تھے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں