ش*ناموس رسالت ؐکے محافظ زندہ ہیں، گستاخانہ فلم پر پابندی لگائی جائے، مقررین

جمعہ 17 جون 2022 21:45

\ واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2022ء) ناموس رسالتؐ کے محافظ زندہ ہیں۔ جس طرح امام خمینی نے سلمان رشدی ملعون کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا، اسی انداز میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ملعونہ نوپور شرما کی جانب سے گستاخی کی مذمت کی ہے۔ اتحاد بین المسلمین کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

سید علی خامنہ ای کے فتویٰ کی روشنی میں اہل سنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے۔ ان خیالات کا اظہار واہ کینٹ میں منعقدہ اتحاد بین المسلمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ اس موقع پر ثقافتی قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران، احسان خزاعی، پیر سعید احمد نقشبندی، صدر جمعیت علمائ پاکستان شمالی پنجاب، علامہ حنیف احمد پنجکوٹھی، صدر اتحاد بین المسلمین آزاد کشمیر، سید امجد نقوی، چیئرمین اتحاد بین المسلمین پاکستان، علامہ سید فرحت علی کاظمی، سیکرٹری جنرل اتحاد بین المسلمین، علامہ یوسف جبریل فاونڈیشن کے صدر شوکت اعوان اور دیگر نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ثقافتی قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بنائی گئی توہین رسالت وتوہین اسلام پر مبنی فلم پر پابندی ہونی چاہیے،فلم نبی? کی صاحبزادی حضرت فاطمہ الزھراسلام اللہ علیہا کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ اس فلم کا نام ''خاتون جنت’’رکھا گیا ہے۔ اس فلم پر توہین رسالت اور توہین اسلام پر مبنی مواد کی وجہ سے پہلے بھی کئی اسلامی ممالک کی طرف سے پابندی لگائی جا چکی ہے۔

توہین آمیز مواد پر مبنی فلم کی ہدایات ایلی کنگ نے دی ہیں۔ اس فلم کے لیے کہا گیا ہے کہ یہ حضرت فاطم? الزھرا سلام اللہ علیہا کی زندگی پر بنائی جانے والی اس طرح کی یہ پہلی فلم ہے اور اس میں سنی اسلام کی معتبر شخصیات کو متنازعہ بنا کر پیش کیا گیا تھا۔ ثقافتی قونصلر کا کہنا تھا کہ زبان فارسی کی ترویج و ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ علامہ سعید احمدنقشبندی نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ دورہ ایران کے دوران پتہ چلا کہ ایرانی قوم اولیائے کرام سے کس قدر عقیدت رکھتی ہے چونکہ ایران کے در دیوار پر معین الدین چشتی اجمیری علیہ رحمہ کے اشعار کندہ کئے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وحدت امت کی کوششوں کے باعث آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔ جسے تمام مکاتب فکر کے افراد ایکدوسرے کے عقائد کو احترام کرتے ہوئے قائم رکھنا ہوگا۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں