واہ کینٹ، تھانہ سٹی کے علاقہ شادمان ٹائون سے نو سالہ بچے کی نعش کھیتوں سے برآمد

بدھ 20 جولائی 2022 23:48

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2022ء) واہ کینٹ میں نو سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات تھانہ سٹی واہ کینٹ کے علاقہ شادمان ٹاون سے نو سالہ بچے کی نعش کھیتوں سے برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی واہ کینٹ کے علاقہ شادمان ٹاؤن میں نامعلوم شخص نے 9 سالہ بچے کو قتل کر کے نعش کو ویرانے میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس افسران اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی، ایس پی پوٹھوار، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی اے ایس پی کائنات اظہر خان راولپنڈی سرکل ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ایس ایچ او تھا نہ واہ کینٹ انچارجز سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بتایا جارہا ہے کہ بچہ دن دو بجے سے گھر سے لاپتہ تھا،نعش کو کھیتوں سے برآمد کیا گیا،پولیس زرائع کے مطابق بچے کانام معیز ممتاز ولد فرحت ممتاز ہے،پولیس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ معصوم بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،تاہم پوسٹمارٹم کے بعد ہی اس بات کا تعین ممکن ہوسکے گا،ادہر سی پی او راولپنڈی سید ندیم شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے،نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا،جبکہ فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے، بے دردی سے سفاک قاتلوں کا نشانہ بننے والے نو سالہ معصوم معیز ممتاز پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن فرحت ممتاز کے فرزند تھے، ادہر پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں