دشمن آزاد ہے جو عوام، ملک اور جمہوریت پر حملہ آورہے، سراج الحق

الیکشن 2018نظریات کاالیکشن ہے۔ ایم ایم اے کادور حکومت سیکیولر نہیں بلکہ قرآنی ہو گا۔نظریات اور اصول قربانی کا تقاضا کرتے ہیں، امیر جماعت اسلامی حکمرانوںنے آج تک قومی نہیں ذاتی ایجنڈے پر کام کیا ہے۔میڈیازیروکوہیرو بنانے میں مصروف ہے۔وہ یہاں حلقہ پی پی 51میں ایم ایم اے کے امیدوار محمد مشتاق بٹ کی انتخابی ریلی سے خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 22:11

دشمن آزاد ہے جو عوام، ملک اور جمہوریت پر حملہ آورہے، سراج الحق
وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ایم ایم اے کے سینئر نائب صدر سراج الحق نے کہا ہے کہ دشمن آزاد ہے جو عوام، ملک اور جمہوریت پر حملہ آورہے۔الیکشن 2018نظریات کاالیکشن ہے۔ ایم ایم اے کادور حکومت سیکیولر نہیں بلکہ قرآنی ہو گا۔نظریات اور اصول قربانی کا تقاضا کرتے ہیں۔حکمرانوںنے آج تک قومی نہیں ذاتی ایجنڈے پر کام کیا ہے۔

میڈیازیروکوہیرو بنانے میں مصروف ہے۔وہ یہاں حلقہ پی پی 51میں ایم ایم اے کے امیدوار محمد مشتاق بٹ کی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ حکمران اپنی ڈیوٹی سے غافل ہیں۔ امن و امان کی صورت حال اچھی نہیں ہے اور دشمن آ زاد ہے جو عوام، ملک ، جمہوریت اور شہریوں پر حملہ آور ہے جنہوں نے ہارون بلور کو شہید کر دیاہے۔

(جاری ہے)

حکومت بیانات کی بجائے کار کردگی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ 2018کا الیکشن نظریا ت کا الیکشن ہے نہ کہ سیکیولرپاکستان کیلئے۔ 25جولائی تعین کر ے گا کہ ملک نے کس طرف جانا ہے۔ نظریات ، اصول اور حق کے لئے قربانی دینا ہو تی ہے اور ذاتی مفاد کو چھوڑنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک ذاتی ایجنڈا پرکام کرنے والوں نے ملک پر حکمرانی کی ہے اور قومی مقاصد کر نظر انداز کیاہے۔ ملک کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی بیڑیاں پہنائی ہیں ۔

ہر پاکستانی کو مقروض کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا زیر و کو ہیرو بنانے اور بین الاقوامی اشرافیہ کی غلامی میں مصروف ہے۔ ایم ایم اے میں کوئی نیب زدہ، پانامہ لیک والا یا آف شور کمپنیاں بنانے والا نہیں ہے۔انہوں نے ایم ایم اے کے منشور کے نکات پیش کر تے ہوئے کہا کہ موقع ملا تو بوڑھوںاور بے روز گاروں کا الائونس دینگے،بے گھروں کو مکان، تعلیم اور صحت کے اخراجات دینگے ،مساوات کا نظام لائینگے اور کوئی وی آئی پی نہیں ہوگا بلکہ سب پاکستانی برا بر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قرآنی نظام لانے کے لئے ایم ایم اے کے امیدواروںحلقہ پی پی 51سے محمد مشتا ق بٹ اور حلقہ پی پی 52سے مرزا تقی علی کا کامیاب کروائیں۔ قبل ازیںمحمد مشتاق بٹ ،مرزا تقی علی، سجادہ نشین مٹھن کوٹ، ستار محمدخان لغاری، ایم ایم اے پنجاب کے صدر میاں مقصود احمد ایڈووکیٹ،اور ڈپٹی جنرل سیکریٹر ی جمعیت العلماء اسلام مولانا امجد خان نے بھی خطاب کیا۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں