غیر ملکی بینکوں سے کریڈٹ کارڈ ہیک کر کے کروڑوں روپے کی خریداری کرنے والے دو ہیکر گرفتار

ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر کرائم ونگ نیملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، قیمتی موبائل فون، کریڈٹ کارڈ ڈیٹااور ڈیلنگ ریکارڈ بر آمد کرلئے ، ملزمان کا تعلق سوہدرہ اور گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے

بدھ 6 مارچ 2019 22:25

غیر ملکی بینکوں سے کریڈٹ کارڈ ہیک کر کے کروڑوں روپے کی خریداری کرنے والے دو ہیکر گرفتار
وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2019ء) ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر کرائم ونگ نے غیر ملکی بینکوں سے کریڈٹ کارڈ ہیک کر کے کروڑوں روپے کی خریدارکرنے ولے دو ہیکر گرفتار کر لئے۔ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، قیمتی موبائل فون، کریڈٹ کارڈ ڈیٹااور ڈیلنگ ریکارڈ بر آمد۔ ملزمان کا تعلق سوہدرہ اور گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر ونگ کے انچارج انسپکٹر شاہد نذیر بٹالوی نے اطلاعت موصول ہونے کے بعد سب انسپکٹر عثمان افضل کوملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ۔ ایف آئی اے کو ملزمان کی وزیرآباد کے نواحی موضع ہیڈ خانکی میں موجودگی کی اطلاع ملی توسب انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں نے چھاپہ مار کر دوہیکر عمر ہدائت ولد محمد یوسف ساکن شکور گڑھا سوہدرہ اور نعیم شاہد ولد عبد الرزاق ساکن شاہین آباد گوجرانوالہ کو عین اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ لیپ ٹاپ پر ہیکری میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

ہیکروں کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، قیمتی موبائل فون، کریڈٹ کارڈ ڈیٹااور ڈیلنگ ریکارڈ بر آمد ہواجس میں آئی سی کیو میسنجر ڈیٹا بھی شامل ہے۔ملزمان مختلف غیر ملکی بینکوں کی ویب سائٹ کے ذریعے کریڈٹ کارڈ ہیک کرتے تھے جن کے ذریعے مختلف ویب سائٹ استعمال کر آن لائن خریداری کرکے ادائیگیاں کرتے جن میں قیمتی موبائل فون، الیکڑانک اشیاء، انٹر نیشنل سکولوں کی فیسوں کی ادائیگی اور قیمتی پارچات شامل ہیں۔ہیکر اپنے عزیز و اقارب کو بھی قیمتی تحائف دیا کرتے تھے۔آمدن سے کہیں زیادہ اخراجات کرنے پر ایف آئی اے کو شکایات موصول ہوئیں تو فوری ایکشن لے کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف زیر دفعات 109,471,468,419,420 اور پیکا ایکٹ کی دفعات 13,14,16کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں