وزیر آباد میں محض ایک سگریٹ نے گندم کی پوری فصل کو راکھ بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 اپریل 2021 14:51

وزیر آباد میں محض ایک سگریٹ نے گندم کی پوری فصل کو راکھ بنا دیا
وزیرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اپریل 2021ء) : وزیرآباد میں ایک سگریٹ نے گندم کی پوری فصل کو راکھ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ چھناواں میں ایک ڈرائیور نے سگریٹ بُجھائے بغیر ہی پھینک دیا جس سے گندم کی پوری فصل تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

کاشتکار ڈرائیور گندم کی کٹائی کر رہا تھا کہ اسی دوران اس نے سگریٹ بُجھائے بغیر ہی کھیتوں میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں دو ایکڑ پر محیط گندم کی فصل نے فوری طور پر آگ پکڑ لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے گندم کی کٹائی کرنے والی مشین سمیت پوری فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان اپنی جان بچانے میں کامیاب تو ہو گیا لیکن فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں