وزیراعظم عمران خان کے جنوبی ایشیا میں امن و ترقی کے ویژن کو عالمی حمایت حاصل ہے،شہریار خان آفریدی

کشمیر و فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کے جنگی جرائم دنیا کے سامنے لائے ہیں، ملک میں پہلی مرتبہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین منایا گیا ہے، پاکستان عالم اسلام کی نگاہوں کا مرکز بن چکا ہے، فرقہ واریت، سیاسی اور لسانی تفریق کو ختم کر کے ایک قوم بننا ہو گا،چیئر مین کشمیر کمیٹی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:27

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے جنوبی ایشیا میں امن و ترقی کے ویڑن کو عالمی حمایت حاصل ہے۔ کشمیر و فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے جنگی جرائم دنیا کے سامنے لائے ہیں۔ ملک میں پہلی مرتبہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین منایا گیا ہے۔

پاکستان عالم اسلام کی نگاہوں کا مرکز بن چکا ہے۔ فرقہ واریت، سیاسی اور لسانی تفریق کو ختم کر کے ایک قوم بننا ہو گا۔ وہ ایک نجی میرج ہال میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے مقامی میرج ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت کو ملت اسلامیہ تسلیم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند ہو چکی ہے۔برے حالات کے بعد اچھا وقت ضرور آئے گا۔ ہم مسلمان ایک امت ہیں لیکن افسوس کشمیر اور فلسطین کے لیے اکثریت نے منہ پھیر لیا تھا۔جنوبی ایشیاء میں وزیراعظم عمران خان کے امن و ترقی کے ویڑن دیکھتے ہوئے عالمی دنیا نے پاکستان کی اہمیت کو مانا ہے۔

پورے ملک میں پہلی بار ہفتہ شان رحمت اللعالمین منایا گیاہے۔ پاکستانی عوام سے کو سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک کو عظیم بنانے کے لیے ایک قوم بننا ہو گا اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی چوہدری محمد یوسف، ندیم جنجوعہ، علامہ آصف ہزاروی، اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد محمود نے بھی خطاب کیا۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں