وزیرآباد،ورلڈ ہیلتھ آرگنائنریشن اور یونیسف کی جانب سے 50 لاکھ روپے مالیت کے ڈیٹا کنٹرول فریزر کی فراہمی

تحصیل کے 5 آر ایچ سی 14 بنیادی مراکز صحت میں ان فریزرز کی فراہمی سے بچوں اور خواتین کی ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا

منگل 14 اگست 2018 21:44

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) ورلڈ ہیلتھ آرگنائنریشن اور یونیسف کی جانب سے تحصیل وزیرآباد کے 5 آر ایچ سی 14 بنیادی مراکز صحت میں 50 لاکھ روپے مالیت کے ڈیٹا کنٹرول فریزر کی فراہمی ۔فریزر میں بچوں اور خواتین کی ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ۔فریزر میں ویکسین رکھنے اورنکالنے سے لے کر ہر قسم کا ڈیٹا محفوظ ہو گا ۔

ڈنمارک ساختہ فریزر کی مالیت 2 سے اڑھائی لاکھ روپے بتایا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خوتین اور بچوں کی بیماریوں کے غیر تسلی بخش نتائج کے بعد ویکسین کو محفوظ بنانے کے لیے ڈنمارک ساختہ ڈیٹا کنٹرول فریزر کا استعمال شروع کیا ہے ۔مذکورہ فریزر ہر قسم کا ڈیٹاریکارڈکرے گا ۔ فریزر میں سے کیا نکالا گیا کیا رکھا گیا اور موجودہ پوزیشن وغیرہ وغیرہ کا ریکارڈ موجودہو گا ۔

(جاری ہے)

فریزر کا ڈیٹا دو ماہ تک محفوظ ہو گا جو محصوص ٹیم حاصل کر سکے گی ۔ایک فریزر ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآ بادپانچ رولرہیلتھ سنٹر رسول نگر ،کلاسکے ،احمد نگر ،علی پور چٹھہ کے علاوہ 14 بنیادی مراکز صحت نت کلاں،گھکا میتر ،رانا ،بھٹی کے ،کھیوے والی ،سلہوکی ،حضرت کیلیانوالہ ،ورپال ،منچر چٹھہ ،بُچا چٹھہ ،جتی شاہ رحمان ،چھنانواں میں ڈیٹا کنٹرول فریزر فراہم کر دیئے گئے ہیں جن میں ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ۔تا کہ بچوں اور خواتین کو دی جانے والی ویکسین محفوظ رہے اور بیماریوں پر قابو پایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں