وزیرآباد ،انتخابات ہارنے کے باوجود سیاسی میدان کھلا نہیں چھوڑینگے،محمد احمد چٹھہ

منگل 14 اگست 2018 21:44

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ انتخابات ہارنے کے باوجود سیاسی میدان کھلا نہیں چھوڑینگے۔خلاف توقع شہریوں نے حوصلہ افزائی کی ۔جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی بہتری کے لیے اپنا کام جاری رکھینگے۔ تیاری کریں۔ بلدیاتی نظام میں متوقع تبدیلی کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات نزدیک ہیں ۔

وہ مقامی شادی ہال میں ورکر کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گو وزیرآباد میں پی ٹی آئی نے الیکشن کھو دیا ہے تاہم وہ لوگوں کے بیچ میں موجود ہیں۔ ہار نے کے باوجود ہمارا رابطہ عوام سے حسب سابق قائم رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ حالات سے اندازہ ہوتا ہے بلدیاتی انتخاب سر پر ہیں عوام کے پاس دوبارہ جانا ہے ۔ عوام کی خدمت کے مواقع میسر آئینگے۔

بلدیاتی اداروں کے توسط سے عوام کی خدمت کے زیادہ مواقع ملینگے ۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اب پی ٹی آئی کی حکومت بننے والی ہے جس کے بعد زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کروائینگے اور لوگوں کے مسائل حل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے بڑی محنت اور قربانیوں کے بعد اس ملک کو حاصل کیا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں