وزیرآباد،نامعلوم شخص کی فائرنگ 55سالہ شہری جاں بحق

منگل 11 ستمبر 2018 21:56

وزیرآباد،نامعلوم شخص کی فائرنگ 55سالہ شہری جاں بحق
وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) نامعلوم شخص کی فائرنگ 55سالہ شہری جاں بحق ۔مقتول موٹر سائیکل پر کرم آباد سے وزیر آبادجا رہا تھا ۔نا معلوم حملہ آورمریم میرج ہال کے قریب گولی مار کر موقع سے فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوہدرہ کے نواحی گائوں کرم آباد کا رہائشی 55سالہ مہر امجد ولد محمد بشیر اپنی رہائشگاہ سے موٹر سائیکل پر وزیرآبادجا رہا تھا کہ ونجو والی کے قریب مریم میرج حال کے سامنے نا معلوم شخص کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

قتل کا علم بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوا جبکہ متوفی کے ورثاء نے ایف آئی آر کے لیے گذاری گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ ان کا والد موٹر سائیکل پرسوار جا رہا تھا کہ کوئی تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ان کو عقبی جانب سے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر پڑے اور شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرنوالا منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ دوران منتقلی راستہ میں ہی دم توڑ گئے ۔

جب متوفی کا پوسٹ مارٹم ہوا تو معلوم ہوا کہ متوفی کو باقاعدہ ٹارگٹ کر کے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقدہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔یاد رہے موضع کرم آباد میں یہ مسلسل چوتھی ٹارگٹ کلنگ ہے اس سے قبل مجید،نواز،اور جگنو نامی افراد بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں ۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں