وزیرآباد پو لیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران ملز م کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی

بدھ 12 ستمبر 2018 23:46

وزیرآباد۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) تھانہ سٹی وزیرآباد کی پو لیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر کے ملز م کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی پولیس شبیر حسین گل نے منشیات کے حوالے سے معلومات ملنے کے بعداے ایس آئی اصغر چیمہ کوفوری کارروائی کا حکم دیا۔ اے ایس آئی نے پولیس نفری کے ہمراہ حاجی پورہ چوک میں ناکہ لگایا اور چیکنگ کے دوران ایک بدنام اور مشکوک نوجوان زاہد عرف جھارا ساکن محلہ شیش محل کورو ک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے شاپر سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں