وزیرآباد، لائن مین کو ڈکیتی کے دوران فائر کر کے زخمی کر دیا گیا

بدھ 24 اکتوبر 2018 20:36

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2018ء) نواحی موضع جنڈیالہ ڈھاب والاکے قریب راجباہ لنک روڈ پر گیپکوکی وزیرآباد سب ڈویژن نمبر 1کے لائن مین کو ڈکیتی کے دوران فائر کر کے زخمی کر دیا۔ لائن مین گوجرانوالا سے واپس اپنے گائوں ساروکی جا رہا تھا۔ دو مسلح ڈاکو ئوں نے لائن مین کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم کر دیا ۔زخمی لائن مین کو گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گیپکو سب ڈویژن نمبر 1وزیرآباد کے لائن مین حاجی محمد افضال اور اس کا چچا زاد محمد خالد ولد رشید احمد اپنے اپنے موٹر سائیکلوں پر گوجرانوالہ کی مویشی منڈی سے واپس اپنے گائوں ساروکی جا رہے تھے کہ جنڈیالہ ڈھاب والا سے ملحقہ راجباہ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پیچھے سے آکر حاجی افضال کو روک لیا جبکہ ہمراہی محمدخالد آگے جا رہاتھا۔

(جاری ہے)

ڈاکو نے فوری طور پر حاجی افضال کی ٹانگ پر فائر مار دیاجبکہ دوسرے ڈاکو نے جامہ تلاشی لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے نکال لئے اور سینے پر پستول تان دیا۔ حاجی افضال نے منت سماجت کی کہ جو کچھ تھا تم نے لے لیا اور کیا چاہئی فائر کی آواز سن کر 200میٹر آگے جانے والا محمد خالد رُک گیا اور واپس پلٹا لیکن اس کے پہنچنے سے پہلے ہیں ڈاکو اپنا کام کر کے فوری طور پر فرار ہو گئے۔زخمی حاجی افضال کو وزیرآباد ہسپتال پہنچایا۔ طبی امداد کے بعدزخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر دھونکل بھیج دیا جہاں سے اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔وقوعہ سے متعلق تحریری درخواست تھانہ صدر وزیرآباد کو دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں