وزیر آباد: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیس خدمت مرکز قائم کرنے کا حتمی فیصلہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:01

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیس کی جانب سے پولیس خدمت مرکز قائم کرنے کا حتمی فیصلہ۔ جگہ کا تعین ہو گیا۔ چار تربیت یافتہ اہلکار 24گھنٹے ڈیوٹی پر ہونگے۔ میڈیکولیگل کے لئے ڈاکٹ بھی جاری ہوگا۔خدمت مرکز کی تمام سروس آن لائن ہو گی۔ہسپتال میں آنے والے مضروبین کا زخموں سمیت تمام ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔

میڈیکو لیگل میں شکایات کا ازالہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار اے ایس پی فرحان خان نے ایس ایچ او سٹی عمران نسیم بٹ کے ہمراہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد اسلم کلیراور انجمن بہبودئ مریضاں کے ناصر محمود اللہ والا بھی موجود تھے۔ اے ایس پی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حساس معاملات کی نگرانی کے لئے ہسپتال میں خدمت مرکز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے تاکہ میڈیکو لیگل کے حوالے سے شکایات کا ازالہ ہو اور حساس معاملات پر نظر رکھی جاسکے۔

(جاری ہے)

خدمت مرکز میں تعینات عملہ زخمیوں کا ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ساتھ مضروبین کے زخموں کی تصاویر حاصل کر کے ریکارڈ میں رکھینگے اور میڈیکو لیگل سمیت تمام ریکارڈ آن لائن ہو گا۔میڈیکو لیگل کے لئے ڈاکٹ بھی خدمت مرکز سے ہی جاری ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ خدمت مرکز کے لئے چار اہلکار وں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے جن میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ہسپتال سے جاری ہونے والے میڈیکو لیگل کا ریکارڈ بھی خدمت مرکز میں موجود ہوگا تاکہ اس سلسلہ میں شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتال اور خدمت مرکز ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے لئے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کی مشاورت سے ہسپتال میںجگہ کا تعین کر لیا گیا ہے۔ہسپتال میں خدمت مرکز کے فعال ہونے سے پولیس سے متعلقہ بہت سے مسائل حلاور سائلین کی شکایات میں بھی کمی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی فوری تصاویر ریکارڈ پر آنے کے بعد منصفانہ میڈیکو لیگل جاری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں