وزیرآباد،بار کلرک ایسوسی ایشن وزیرآباد کا خصوصی اجلاس ،سینئر بار کلرک رانا منور حسین کے ساتھ پولیس زیادتی کے خلاف قرار داد مذمت منظور

پیر 11 مارچ 2019 20:39

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2019ء) بار کلرک ایسوسی ایشن وزیرآباد کا خصوصی اجلاس ۔سینئر بار کلرک رانا منور حسین کے ساتھ پولیس زیادتی کے خلاف قرار داد مذمت منظور۔12مارچ کو دو گھنٹے کی جزوی ہڑتال کا اعلان۔ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف15مارچ تک انسدادی کار روائی کرنے کا مطالبہ۔مکمل ہڑتال اور راست اقدام کی دھمکی۔

تفصیلا ت کے مطابق سٹی پولیس وزیرآباد کے سب انسپکٹر احمد بلال معہ دیگر اے ایس آئی اور کانسٹیبلان 8مارچ کو آدھی رات کے وقت سینئر بار کلرک رانا منور حسین کے گھر میں داخل ہوئے ۔اہل خانہ کو ہراساں کیا اور رانا منور حسین کو تشد کا بلاوجہ نشانہ بنایا اور تھانے لے جاکر حوالات میں بند کر دیاتھا۔ بار کلرک ایسوسی ایشن وزیرآباد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت دلدار حسین بٹ منعقد ہوا جس میں رانا منور حسین پر پولیس کے بلا جواز تشدد اور گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو ہراسں کرنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

بار کلرک ایسوسی ایشن کے سابق صدر رانا شبیر حسین نے قرار داد مذمت پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ 12مارچ کو نو بجے سے گیارہ بجے تک جزوی ہڑتال ہوگی اورعدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ 15مارچ تک غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کار روائی نہ کی گئی تو راست اقدام کیا جائے گاجس میں عدالتوں کا بائیکاٹ، احتجاج اور روڈ بلاک کرنا بھی شامل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں