دھونکل روڈ پر اللہ جوا یاکالونی میں بیٹے کو اغوا ہونے سے بچانے کی کوشش میں ماں زخمی

پیر 8 جولائی 2019 22:17

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) دھونکل روڈ پر اللہ جوا یاکالونی میں بیٹے کو اغوا ہونے سے بچانے کی کوشش میں ماں زخمی۔ڈنڈے لگنے سے سر پھٹ گیا اور چہرہ بھی زخمی۔ خاتون ہسپتال منتقل۔پولیس ڈاکٹ کے باوجود خاتون کو میڈیکو لیگل نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق دھونکل روڈ پر اللہ جوایا کالونی میں نوجوانوں کی چپقلس کے باعث حسنین ، عمران اور ان کے ساتھیوں نے 22سالہ حسنین عمران کو اغوا کر کے لے جانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

حسنین عمران کی والدہ صائقہ کو پتہ چلا تو وہ بیٹے کو بچانے کے لئے دوڑ پڑی۔ملزمان نے حسنین کی والدہ کو بھی نہ بخشا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈنڈے لگنے سے ماں صائقہ کا سرپھٹ گیااور چہرہ بھی زخمی ہوگیا۔ خاتون بے ہوش ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔وقوعہ کی رپورٹ پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کی بھی کی گئی۔ پولیس نے صائقہ کے طبی معائنہ کے لئے ڈاکٹ جاری کیا لیکن مضروبہ کو تین دن گذرنے کے باوجود میڈیکو لیگل نہ مل سکاجس کی وجہ سے قانونی کار روانی میںبھی تاخیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں