وزیرآباد ،دریائے چناب میں ڈوپنے والے نوجوان کی نعش 16روز بعد خانکی بیراج سے برآمد

پیر 8 جولائی 2019 22:19

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) وزیرآباد کے قریب دریائے چناب میں ڈوپنے والے نوجوان کی نعش 16روز بعد خانکی بیراج کے کنارے لگ گئی۔راہگیروںنے پولیس تھانہ احمد نگر کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لی اور ضابطہ کی کار روائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 18سالہ فخر علی ولد کرامت علی ساکن بڈوکلاس (کھاریاں) وزیرآباد میں ملہی کمپنی میںملازم تھا اور کرین ڈرائیور کی تربیت لے رہا تھا۔

16روز قبل کرین پر تربیت کرتے ہوئے دریا میںگر گیا۔تلاش بسیار کے باوجود اس کی نعش نہ مل سکی تھی۔گذشتہ روز دریائے چناب نے خانکی بیراج کے کنارے لگادی۔ راہگیروں نے پولیس تھانہ احمد نگر کو مطلع کیاجبکہ ڈوبنے والے کے لواحقین جو نعش کی مسلسل تلاش میں مصروف تھے بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں