ریلوے کالونی وزیرآباد میں صاف پانی کی شدید قلت

پیر 8 جولائی 2019 22:19

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) ریلوے کالونی وزیرآباد میں صاف پانی کی شدید قلت۔چھوٹے ملازمین امتیازی سلوک کا شکار۔ان کو پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینک کی موٹرکو سٹیشن اور واشنگ لائن کی لائنوں سے منسلک کر دیا گیا۔افسران کو دوسری لائن سے پانی فراہم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی، اسٹیشن اور واشنگ لائن کودو مختلف واٹر ٹینک سے پانی کی فراہمی کی جاتی ہے جن پر الگ الگ موٹریں نصب ہیں۔

سیمنٹ کے ٹینک سے ریلوے ملازمین کو اور سٹیل ٹینک سے اسٹیشن اور واشنگ لائن کو پانی دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سیمنٹ کے ٹینک پر ایک موٹر اور سٹیل ٹینک پر دو موٹریں نصب ہیں۔سٹیل ٹینک کو پانی فراہم کرنے والی ایک موٹر خراب ہوئی تو آئی او ڈبلیو نے سیمنٹ کی ٹینکی جس سے ملازمین کوپانی فراہم کیا جاتا ہے کی موٹر کو خراب موٹر کی جگہ لگادیاگیاجس سے کالونی کی واٹر سپلائی بند ہو گئی جبکہ افسران کی رہائشوں کاواٹر سپلائی کنکشن اسٹیشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔وزیرآباد کے آئی او ڈبلیو آفس کے عملے کا کہنا ہے کہ مطلوبہ عملہ کی کمی کی وجہ سے واٹر سپلائی کا شعبہ متاثر ہو تاہے ۔موٹروں اور لائنوںکی صورتحال بہترکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے بعد حالات معمول پر آجائینگے۔ Q

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں