ّوزیرآباد،اسسٹنٹ کمشنروقار حسین کے کھیوے والی میںہسپتال کا معائنہ، پٹرول پمپوںپر چھاپے

پٹرول پمپ مالکان کو پیمانے کم اور نرخ زیادہ ہونے پر جرمانے،بی ایچ یو کے واٹر فلٹر تبدیل کرنے کی ہدایت

بدھ 17 جولائی 2019 22:55

ِوزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآبادوقار حسین کے کھیوے والی میںہسپتال کا معائنہ اور احمد نگر روڈ پر پٹرول پمپوںپر چھاپے۔ہسپتال کی مجموعی صورتحال بہتر جبکہ پٹرول پمپ مالکان کو پیمانے کم اور نرخ زیادہ ہونے پر جرمانے۔بی ایچ یو کے واٹر فلٹر تبدیل کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین نے موضع کھیوے والی میں بنیادی مرکز صحت کا اچانک دورہ کیا ۔

انہوںنے ہسپتال میں وارڈ، میڈیکل سٹور، عملہ کی حاضریاں اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں پانی کا خاص طور پر معائنہ کیا اور عملہ کو ہدائت کی کہ فلٹریشن پلانٹ کے فلٹر فوری طور پر تبدیل کئے جائیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے احمد نگر روڈ پر علی پور چٹھہ تک پانچ پٹرول پمپوں پر بھی چھاپے مارے۔تمام پٹرول پمپ پر پیمانے کم پائے گئے جبکہ پٹرول بھی 129 روپے فی لٹر فروخت کرنے پر اصغر پیٹرولیم علی پور چٹھہ، احمد پٹرولیم اور پاکستان سٹیٹ آئل کے ساروکی اور دھونکل میں واقع پٹرول پمپوں کو بیس بیس اور پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ جرمانے کی رقم مبلغ 80ہزار روپے موقع پر وصول کی گئی جو داخل خزانہ کرائی گئی۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں