وزیرآباد: موضع ہری پور میں بااثر چوہدری کا امام مسجد پر تشدد

امام مسجد پر بندوق تان کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور ڈاڑھی بھی نوچی گئی۔مضروب امام مسجد کی اعلیٰ حکام سے مداخلت اور تحفظ دینے کی اپیل

پیر 1 جون 2020 22:29

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) نواحی موضع ہری پور میں بااثر چوہدری کا امام مسجد پر تشدد ۔امام مسجد پر بندوق تان کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور ڈاڑھی بھی نوچی گئی۔مضروب امام مسجد کی اعلیٰ حکام سے مداخلت اور تحفظ دینے کی اپیل۔ دیہہ میں افہام و تفہیم کا فضا پیدا کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ موضع کی مسجد توحید کے امام حماد الرحمٰن ابو بکر کا پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال۔

اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے حماد الرحمٰن ابو بکر نے بتایا کہ چند دن قبل دیہہ کی مسجد بلا ل میں لائوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال کو رکوانے کے لئے تھانہ سوہدرہ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عادل چیمہ نے اپنے گن مینوں کی موجودگی میںاسے سر راہ روک کر اظہار ناراضگی کیا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اس کی ڈاڑھی بھی نوچی گئی ۔عادل چیمہ نے گن مین سے کلاشنکوف لے کر اس پر تان لی اوردرخواستیں وغیرہ دینے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ دیہہ میں افہام و تفہیم کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں جو عادل چیمہ کو پسند نہیں ہے۔حماد فاروق نے آرپی او اور سی پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی کہ عادل چیمہ کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کی جائے اور اسے تحفظ دیا جائے۔ ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ خداداد تارڑ نے درخواست پر کار روائی کرتے ہوئے تشد د کے دوران نمائش کئے جانے والے اسلحہ کو اپنے قبضہ میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں