وزیر آباد، پنسار سٹورز پر حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پی پر عمل کیا جا رہا ہے،حکیم غلام مرتضیٰ علوی

منگل 9 جون 2020 23:34

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2020ء) آل حکماء ایسوسی ایشن تحصیل وزیرآباد کے صدر حکیم غلام مرتضیٰ علوی نے کہا ہے کہ علی پور چٹھہ کے پنسار سٹورز پر حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال کو باقاعدہ بنایا گیا ہے۔ٹائون کمیٹی علی پور چٹھہ کی انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کاتعاون مدد گار ثابت ہوا ہے۔

وہ یہاںایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے اخبار نویسوںسے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر حکیم امتیاز حیدر مغل،ٹائیگر فورس کے سید سروش اقبال اور میاں عبد الرئوف بھی موجود تھے۔ حکماء ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حکیم امتیاز مغل نے کہا کہ ایس او پی پر عمل درآمد کے بہت سے فوائد ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف کورونا وائرس بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صفائی بھی ایس او پی کا لازمی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو خود بھی ذمہ داری کاثبوت دے کر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ٹائون کمیٹی علی پور چٹھہ کیاانتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے جوان کامیابی کے ساتھ آگاہی پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔سب سے پہلے علی پور چٹھہ کے پنسار سٹورز نے ایس او پی پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا ہے جس کے بعد شہری بھی عادی ہو رہے ہیں جس کے دور رس نتائج بر آمد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں