وزیرآباد،ٹیچر نے ٹیوشن کے لئے آنے والی طالبہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم گرفتار

ہفتہ 13 جون 2020 23:02

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2020ء) نظام آباد کے محلہ ٹال والا میںٹیچر نے ٹیوشن کے لئے آنے والی طالبہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔طالبہ کی تصاویر بناکر بلیک میل کیا گیا ۔طالبہ نے صورتحال سے اپنی والدہ کو آگاہ کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتارکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد کے محلہ ٹال والا میں 35سالہ اسد نامی شخص نے محلہ میں ٹیوشن سنٹر قائم کر رکھا ہے۔

جہاں محلے کے بچے اور بچیاں ٹیوشن پڑھنے کے لئے جاتے تھے۔ٹیوٹر نے بی اے کی طالبہ مسماة ع م کے ساتھ دست درازی کی اور اس کی موبائل ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کیا۔ طالبہ نے اپنی والدہ کو استاد کے رویہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔والدہ نے شکوہ کیا تو استاد نے یقین دہانی کروائی کہ اس کے پاس پڑھنے والے بچے اس بہن بھائی ہیں۔

(جاری ہے)

والدہ کو اس کی باتوں پر یقین آگیا۔

بعد ازاں اسد نے موبائل ویڈیو دکھا کر طالبہ کو نہ صرف بلیک میل کیا بلکہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو اسکے اکلوتے بھائی کو قتل کر دیا جائے گا۔ طالبہ نے جنسی زیادتی کے حوالے سے اپنی والدہ کو پھر آگاہ کیاتو وقوعہ کی رپورٹ تھانہ صدر وزیرآباد کوکر دی گئی۔مضروبہ طالبہ کا والد بیرون ملک مقیم ہے اور مبینہ طور پر وہاں بیمار ہے ۔پولیس نے ملزم اسد کے خلاف مقدمہ نمبر 451/20 زیر دفعہ 376ت پ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں