وزیرآباد ،شیش محل کے قریب نالہ پلکھو میں 3بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی

پیر 15 جون 2020 23:33

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2020ء) وزیرآباد میں شیش محل کے قریب نالہ پلکھو میں 3بچیاں ڈوب کر جاں بحق۔پٹھان فیمیلی کی بچیاں مدرسے کی طالبات اور لاک ڈائون کی وجہ سے اپنے گھر میں موجود تھیں۔چار بہنیں قریب سے گذرنے والے نالہ پلکھو کے کنارے کھیل رہی تھیں۔تین بچیاں نالہ پلکھو میں اتر گئی تھیں۔ بچ جانے والی لڑکی کے شور مچانے پر فوری امدادی کار روائی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیش محل کے قریب نالہ پلکھو کے کنارے واقع نئی بستی کے رہائشی ولی محمد پٹھان کی چار بیٹیاں مدرسے کی طالبات تھیں جو لاک ڈائون کے باعث اپنے گھر میں موجود تھیں۔چار بہنیں 15سالہ لعل بی بی، 10سالہ افتالیہ، 9سالہ ساجدہ اور 8سالہ آمنہ دختران ولی محمد پٹھان پلکھو کے کنارے کھیل رہی تھی۔تین بہنیں افتالیہ، ساجدہ اور آمنہ پانی میں اتر گئیں اور غوطے کھانے لگیں۔

بچ رہنے والی لعل بی بی نے شور مچایا تو گھر والے اور دیگر افراد مدد کے لئے دوڑ پڑے۔ اس وقت تک تینوں بچیاں ڈوب چکی تھیں۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو بچیوں افتالیہ اور ساجدہ کی نعشوں کو نکال لیا۔1122 اور سٹی پولیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اورامدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔تیسری نعش کی تلاش شروع کر دی۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں