ڈٹی کمشنر سہیل خواجہ کا وزیرآبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ،میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کی غیر حاضری پران سے وضاحت طلب

ٰخواتین مریضوں کی نرسوں کے خلاف شکایات،ڈبلیو آئی سی کی مجموعی کار کردگی پر عدم اعتماد کا اظہار

بدھ 26 مئی 2021 00:11

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالا سہیل خواجہ کا وزیرآبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کی غیر حاضری پران سے وضاحت طلب۔خواتین مریضوں کی نرسوں کے خلاف شکایات۔ڈبلیو آئی سی کی مجموعی کار کردگی پر عدم اعتماد کا اظہار۔ڈی پی ایس اور اے سی آفس کا بھی دورہ۔تحصیل آفس میں کھلی کچہری سے بھی خطاب۔

کارڈیالوجی سنٹر کو مزید بہتر کرنے کا عندیہ۔ ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ دوپہر کے بعد اچانک وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود اور ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر احسن اقبال نے کارڈیالوجی کے مختلف شعبوںکے معائنہ کے دوران ڈی سی کو بریفنگ دی۔میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر اشرف موجود نہ تھے جن کی غیر حاضری کی وضاحت طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر وارڈ میں داخل خواتین مریضوں نے نرسوں اور دیگر عملہ کے ترش رویّہ کی شکائت کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوراًً نوٹس لیا اور عملہ کو اپنا رویّہ درست کرنے کی ہدائت کی اور کہا کہ کارڈیالوجی سنٹر معمولی انسٹی ٹیوٹ نہیں ہے بلکہ اس کو مثالی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو آئی سی کو ورکنگ کے حوالے سے مزیر بہتر کیا جائے گا۔

انہوں نے کارڈیالوجی سنٹر کی مجموعی کار کردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ روڈ پر ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کا دورہ کیا جو کرونا کی وجہ سے پہلے ہی طلباء کے لئے بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تدریسی عملہ کے ساتھ میٹنگ کی اور مختلف امور پر مشاور ت کی۔ ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ نے تحصیل آفس میں ایک کھلی کچہری میں سائلین کی گذارشات کو سنا اور موقع پر ہی مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئی

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں