وزیرآباد، تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میںنعشوں کی بے حرمتی،حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے نعشوں سے تعفن اٹھنے لگا

جمعہ 28 مئی 2021 00:23

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2021ء) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میںنعشوں کی بے حرمتی۔حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے نعشوں سے تعفن اٹھنے لگا۔ہسپتال کے مردہ خانے میں ایئر کنڈیشنر ہونے کے باوجود نہ چلا یا گیا۔ایک روز قبل قتل ہونے والی بچی کی نعش بھی تعفن زدہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مردہ خانے میں نعشوں کی حفاظت میں غیر ذمہ داری اور بے حسی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے آرچری میں نعشوںکو سخت گرمی میں رکھا گیا اور ایئر کنڈیشنر ہونے کے باوجود نہیں چلایا جاتا۔ایک روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کی نعش کو بھی غیر ذمہ داری سے رکھا گیاجو موسم کے شدت کیوجہ سے خراب ہو گئی اور ہسپتال میں تعفن پھیل گیا۔ تعفن زدہ میت کو فوری طور پر تابوت میں بند کر کے ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی قصبہ لاڑکانہ روانہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق آرچری کے ایئر کنڈیشنر کو چلانے میں غفلت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور اگر خراب ہو تو مرمت کروانے سے بھی گریز کیا جاتا ہے ۔ شہر حلقوں نے حکام بالا سے معاملے کا نوٹس لینے اور غیر ذمہ داران کے خلاف تادیبی کار روائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں