وزیر آباد،جامعہ مسجد حنفیہ مین بازار والی میں قرآن کے نو عمر طالب علم پر قاری کا وحشیانہ تشدد

بدھ 2 جون 2021 23:29

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) جامعہ مسجد حنفیہ مین بازار والی میں قرآن کے نو عمر طالب علم پر قاری کا وحشیانہ تشدد۔تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد حنفیہ مین بازار والی میں قرآن کی تعلیم کے لئے مدرسہ قائم ہے جہاں قاری فرقان قرآن کی تعلیم دیتے ہیں۔بعض بچے حفظ قرآن بھی کر رہے ہیں۔ تیسری جماعت کا طالب علم احمد سیان ولد فیصل الطاف کو سبق یاد نہ ھوا تو قاری فرقان نے اس کو ایک گھنٹہ تک پہلے کان پکڑوائے رکھے پھر اس پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ مدرسے کے دیگر طلباء بھی قاری کے وحشیانہ تشدد کودیکھ کر خوفزدہ ہو گئے ۔

بعض طلباء نے مدرسے آنا ترک کر دیا۔ طالب علم نے گھر پہنچ کر گھر والوں کو تمام واقع سنایا اور اپنے جسم پر ڈنڈوں سے لگنے والے لگ بھگ ڈنڈوں سے لگنے والے 20 کے قریب نیل کے نشان دکھائے جس پر اہل خانہ کو شدید غصہ آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسجد کی انتظامیہ کو تمام واقع بتایا۔ مسجد انتظامیہ نے قاری سے اس واقع کے بارے میں پوچھا تو قاری نے کہا کہ سبق نہ یاد کرنے پر مارا ہے۔

انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کر کے قاری صاحب سے معافی منگوا کر معاملہ کو ختم کر دیا جبکہ طالب علم احمد سیان نے مدرسے جانے سے انکار کر دیا۔ طالب علم نے بتایا کہ قاری صاحب کا تمام طلباء پر تشدد روز کا معمول ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے قاری فرقان کی 11سالہ طالب علم پر تشدد کی شدید مزمت کی اور کہا کہ اس طرح سے بچے دینی تعلیم سے باغی ہو جائیں گے۔حلقوں نے مطالبہ کیا کہ قاری کو فوری طور پر مدرسہ سے فارغ کیا جائے تاکہ مدرسوں کا اعتماد پامال نہ ہو اور تقدس بحال رہے ۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں