وزیرآباد ،پٹواریوں کی بھرتی کیلئے قائم کئے گئے امتحانی مرکز سے جعلی امیدوار پکڑا گیا

بدھ 9 جون 2021 23:46

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) وزیرآباد میں پٹواریوں کی بھرتی کے لئے قائم کئے گئے امتحانی مرکز سے جعلی امیدوار پکڑا گیا ۔ ملزم اپنے بھائی کی جگہ امتحان دے رہاتھا۔اسسٹنٹ کمشنر کی امتحانی مرکز کے معائنہ کے دوران کار روائی۔ ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وزیرآباد میں پٹواریوں کی بھرتی کے درخواستیں طلب کی تھیںجس کے لئے ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

(جاری ہے)

جانچ پڑتال کے بعد 800امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔تمام امیدواروں کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیاتاکہ کورونا ایس او پیز کے تحت مرحلہ وار ان کے ٹیسٹ لئے جا سکیں۔ پہلے مرحلے میں امیدواروں کا امتحان ایک نجی کالج کے ہال کمرہ میں جاری تھا جہاں اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود انسپکشن کے لئے پہنچ گئے اور متعدد امیدواروں کے انٹرویو کئے جس کے دوران ایک امیدوار محمد اکرم ساکن اِبّن والی کو مشکوک پایا جو اپنے بھائی محمد وسیم کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔ جعلی امید وار کو پولیس کے حوالے کر کے اس کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں