وزیرآباد، نوجوان کی درخت کے تنے سے لٹکی ہوئی نعش برآمد

قتل یاخود کشی پولیس اور فرانزک ٹیم مصروف تفتیش

ہفتہ 25 دسمبر 2021 00:05

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2021ء) نالہ پلکھو کے پار ہری پور جانے والی پگڈنڈی کے کنارے واقع ڈیرہ پر نوجوان کی درخت کے تنے سے لٹکی ہوئی نعش برآمد۔قتل یاخود کشی پولیس اور فرانزک ٹیم مصروف تفتیش۔نوجوان کا گھروالوں کے ساتھ کام کاج کرنے کے حوالے سے اختلاف بھی تھا۔ سی پی او گوجرانوالا نے ایس پی صدر کی نگرانی میںانکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محلہ جوگیاں وزیرآباد کے رہائشی 23سالہ عبد الجبار ولد عرفان اللہ کا کوئی کام کاج نہ کرنے کی وجہ سے اپنے گھر والوں کے ساتھ اکثر تنازیہ رہتا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ رات بھی گھر والوں نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی۔ رات 12بجے کے بعد عبد الجبار گھر سے چلا گیا۔علی الصبح نالہ پلکھو کے پار ہری پور جانے والی پگڈنڈی کے کنارے اویس چیمہ کے ڈیرے پر عبد الجبار کی نعش درخت کے تنے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

(جاری ہے)

راہ گیروں نے نعش کے حوالے سی15پر اطلاع کر دی۔ ڈی ایس پی رانا اسلام اور ایس ایچ او سوہدرہ پولیس رانا نثار احمد بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا۔سی پی او گوجرانوالا حماد عابد نے ایس پی صدر عبد الوہاب کی نگرانی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔پولیس اور گوجرانوالا سے آئی فرانزک لیبارٹری کی ٹیم مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں