تین نوجوانوں نے خانہ بدوش لڑکی کو زکوٰة کی رقم دینے کے بہانے گھر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، مقدمہ درج

بدھ 29 دسمبر 2021 23:53

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2021ء) تھانہ احمد نگر کے علاقہ ساروکی میں تین نوجوانوں نے خانہ بدوش لڑکی کو زکوٰة کی رقم دینے کے بہانے گھر میں لے جاکر اجتماعی زیادی کا نشانہ بنا ڈالا،خانہ بدوش لڑکی گلیوں میں ردی اشیاء اور کاغذات وغیرہ جمع کرتی تھی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،دو گرفتار اور تیسرا روپوش ہو گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ساروکی کے قریب خانہ بدوشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو گلیوں محلوں سے ردی اشیاء اور کاغذات وغیر ہ جمع کر کے کباڑ خانوں میں فروخت کر کے گذ ر اوقات کر تے ہیں۔ایک خانہ بدوش گداگرلڑکی 19سالہ تنزیلہ زوجہ رب نوز حسب معمول موضع ساروکی میں ردی اشیاء جمع کر رہی تھی کہ دیہہ کے تین نوجوان مسمیان افتخار ولدیوسف، نعیم عزیز اور نعیم اکرم خانہ بدوش لڑکی تنزیلہ کو زکوٰة کی رقم دینے کا لالچ دے کے اپنے ساتھ لے گئے اور گھر میں لے جا کر تینوں نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنالی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر وقتی طور پرلڑکی کو خاموش کر ا دیا۔ اگلے روز گداکر لڑکی نے اپنے شوہر کو وقوعہ سے آگاہ کر دیا۔تنزیلہ کے شوہر رب نواز نے پہلے 15پر کال کی اور پھر تھانہ احمد نگر میں درخواست دے دی۔ سی پی او گوجرانوالا حماد عابد نے بھی وقوعہ کا نوٹس لیا اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ احمد نگر پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 497/21زیر دفعہ 375-Aدرج کر کے دوملزمان افتخار یوسف اور نعیم عزیز کو گرفتارکر لیا جبکہ روپوش ہونے والے تیسرے ملزم نعیم اکرم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں