وزیرآباد ، گورنمنٹ گرلز پو سٹ گریجویٹ کالج کے 13کمروں پر کورونا ویکسی نیشن ٹیم اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا قبضہ

جمعرات 13 جنوری 2022 00:07

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) گورنمنٹ گرلز پو سٹ گریجویٹ کالج کے 13کمروں پر کورونا ویکسی نیشن ٹیم اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قبضہ کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاںمحدود ہو گئی ہیں اوراس سال ایم اے کی کلاسز کے داخلے بھی نہ ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل حکومت نے کورونا ویکسین یشن کے لیے کالج کے ایم اے بلاک کو محکمہ ہیلتھ کے حوالے کر دیاتھا بعدازاںکالج کاہال، نیا بلاک اور اس سے ملحقہ تین کمرے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم کے حوالے کر دیئے گئے۔

دونوں بلاکوں میں شہریوں کی وسیع پیمانے پر آمدورفت کے بعد کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے نیابلاک بھی غیر موثرہو گیا۔ایم اے کی طالبات کے لیے کالج میں کلاس روم نہ ہونے کی وجہ سے امسال کالج میں ایم اے کے داخلے بھی نہ ہو سکے جس کی وجہ سے وزیرآباد کی طالبات کو دوسرے شہروں میں داخلے کرانے پڑے۔

(جاری ہے)

کالج کا 50فی صد حصہ محکمہ ہیلتھ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیموں کے حوالے کر نے سے گرلز کالج میں سیکورٹی کے مسائل بھی پیدا ہوئے جس کی وجہ سے امسال ایم اے کلاسز کے داخلے نہ ہو سکے کیونکہ کلاس روم دستیاب نہیں ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی کورونا ٹیم اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیموں کو گرلز کالج کی بجائے کسی اور جگہ منتقل کیا جائے تاکہ گرلز کالج میں درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہو سکے۔کالج انتظامیہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کالج کی مشکلات کے پیش نظرتمام تر صورتحال سے اعلیٰ حکام کوتحریری طور پر مطلع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں