وزیرآباد ، درندہ صفت شوہر نے بیوی ساس اور دو بچوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا

منگل 15 فروری 2022 21:16

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2022ء) وزیرآباد کے نواحی گاؤں کلیر اونچا المعروف اوچہ کلیر میں درندہ صفت شوہر نے بیوی ساس اور دو بچوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا مرنے والوں میں ساٹھ سالہ ساس رشیدہ بی بی 45 سالہ سعدیہ بی بی 4 سالہ بیٹی حرم فاطمہ اور 6 سالہ بیٹے ساحل عباس کو قتل کیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلٰی افسران موقع پر پہنچ گئے۔

وزیرآباد کے نواحی گاؤں کلیر المعروف اچہ کلیر میں درندہ صفت شوہر سرور شاہ نے گھریلو ناچاقی پر اپنی ساس بیوی بیٹی اور بیٹے کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

گاوں والوں نے بتایا کہ ملزم اور اس کے اہل خانہ ساس کے پاس رہائش پذیر تھے اور ملزم کا اکثر ان سے جھگڑا رہتا تھا ملزم نے رات کی تاریکی میں یہ واردات کی گھر آبادی سے باہر ہونے کی وجہ سے وقوعہ کا پتہ آج دن سہ پہر پتہ چلا ڈی ایس پی وزیرآباد اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں مقتولین کی ڈیڈ باڈیز پوسٹمارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا واقعہ کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں