وزیر آباد ، غربت سے تنگ آکر 4 بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

جمعرات 10 مارچ 2022 21:44

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2022ء) غربت سے تنگ آکر 4 بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی۔ ہیڈ خانکی کے رہائشی 42 سالہ ندیم نے بچوں کے سامنے زہریلی گولیاں نگل لیں، طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا، وزیرآباد پولیس نے معاملے کا جائزہ لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہیڈ خانکی کے رہائشی 42 سالہ ندیم مسیح ولد سموئیل مسیح نے مبینہ طور پر غربت سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ندیم کے چچا ذاد بھائی افتخار مسیح کے مطابق ندیم گھر میں بچوں کے ساتھ اکیلا تھا، حالت غیر ہونے پر بچوں نے اہل محلہ کو والد کے اقدام کے متعلق مطلع کیا جس پر اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق ندیم اور اس کی بیوی دونوں ہی محنت مزدوری کرتے تھے اور معاشی معاملات کی وجہ سے اکثر پریشان رہتے تھے۔ وزیرآباد پولیس نے وقوعہ کا جائزہ لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں