وزیر آباد،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مسائل کی آماجگاہ بن گیا لوڈ شیڈنگ کے دوران سول ہسپتال میں بیک آپ سسٹم بھی بند

بھاری مالیت کے جنریٹر بند رہنا معمول۔ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز موبائل ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا علاج کرنے لگے

ہفتہ 18 جون 2022 22:28

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2022ء) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مسائل کی آماجگاہ بن گیا،لوڈ شیڈنگ کے دوران سول ہسپتال میں بیک آپ سسٹم بھی بند۔ بھاری مالیت کے جنریٹر بند رہنا معمول۔ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز موبائل ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا علاج کرتے رہے۔ ان ڈور سمیت تمام شعبہ جات میں تاریکی چھائی رہی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مسائل کی آماجگاہ بن گیا۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں بیک اپ کے لیے لگائے گئے دو ہیوی ڈیوٹی جنریٹر بند رہنا معمول بن چکا۔ گزشتہ روز شام کے وقت بجلی کے بریک ڈاؤن ہونے کے بعد ہسپتال میں تاریکی چھائی رہی۔ ٹراما سینٹر میں طبی عملہ موبائل ٹارچ کی روشنی میں مریضوں طبی امداد فراہم کرتا رہا۔ جب کہ تمام دیگر شعبہ جات عملی طور پر معطل ہو کر رہ گئے۔ ہسپتال میں داخل مریض گرمی کی شدت سے بے حال رہے۔ بچہ وارڈ میں داخل مریض بچے گرمی اور اندھیرے میں بلکتے رہے۔ اس موقع پر مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فالٹ کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں