وزیرآباد ،بوائز ہائی سکول میں سفیدے کا درخت گرنے سے دو طالبعلم شدید زخمی

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:04

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول وزیرآباد میں سفیدے کا درخت گرنے سے دو طالبعلم شدید زخمی ۔سر میں چوٹوں کی وجہ سے ایک طالبعلم کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔اساتذہ سکول کے احاطہ میں لگے ٹوٹے درخت کو گرانے کے لئے رسے باند ھ کر طلباء سے کھنچوا رہے تھے کہ درخت طلباء پر آگرا۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی بوائز ہائی سکول میں سفیدے کے درخت کا اوپری حصہ ٹوٹ کر ایک جانب جھک گیا تھا۔

(جاری ہے)

اساتذہ نے درخت گرانے کے لئے رسے باندھ کر درخت گرانے کے لئے طلباء کو رسے کھینچنے پر لگا دیا۔ درخت ٹوٹ کر طلباء پر آگراجس کی وجہ سے نویں جماعت کا طالب علم محمد عمر ولد احسان الحق اور آٹھویں جماعت کا طالبعلم عقیق شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا دیاگیا۔ سر میں شدید چوٹوں کی وجہ سے ایک طالبعلم محمد عمر کو لاہور منتقل کر دیا گیاجبکہ دوسرے طالبعلم عقیق کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں