لاہور چیمبر کا انٹرپرائزز ریسورس پلاننگ ٹریننگ پروگرام ختم

بدھ 26 دسمبر 2018 17:29

لاہور چیمبر کا انٹرپرائزز ریسورس پلاننگ ٹریننگ پروگرام ختم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انٹرپرائزز ریسورس پلاننگ ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا، پچھتر سے زائد افراد نے پروگرام میں شرکت کرکے اور اپنی کاروباری دلچسپی سے متعلق قیمتی معلومات حاصل کیں۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کا آئیڈیا تھا جبکہ پروگرام کی مینجمنٹ اور کوآرڈینیشن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری انیس احمد نے کی۔ انٹرپرائزز ریسورس پلاننگ ایک پراسیس مینجمنٹ سافٹ ویئر ہے جو کاروباری اداروں کو جدت سے ہم آہنگ کرتا، آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد دیتا ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے ممبران کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں