جمعیت کی جانب عوام کابڑھتاہوارجحان خوش آئندہے ،امیرمولانا شمس الدین

ایم ایم اے کے فلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیکرملک میں اسلامی انقلاب برپاکریں گے، صوبائی وضلعی رہنماؤں کاخطاب

پیر 22 جنوری 2018 18:45

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی وضلعی رہنماؤں نے کہاہے کہ جمعیت کی جانب عوام کابڑھتاہوارجحان خوش آئندہے آئندہ حکومت جمعیت کی ہوگی ایم ایم اے کے فلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیکرملک میں اسلامی انقلاب برپاکریں گے کرپشن کاخاتمہ یقینی بنایاجائے گاسندھ حکومت راؤانورکی سرپرستی چھوڑکرنقیب محسودخاندان کوانصاف فراہم کرے،ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام ضلع ژوب کے امیرمولانا شمس الدین،ایم پی اے مفتی گلاب کاکڑ،مرکزی شوری کے رکن مولانااللہ دادکاکڑ،مولانانیک محمدکبزئی،مولاناعبدالرحمن شاہ،حاجی محمدخان کبزئی،انجینئرمحمداسلم مندوخیل،مولاناحسن شاہ بخاری،مولانااخترگل،حافظ ملاآدم،مبین شاہ بادنزئی ودیگرنے حلقہ عبداللہ زئی بادنزئی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمولوی دولس خان کی قیادت میں 55افرادنے جمعیت میں شمولیت کااعلان کیادرین اثناء اقراء پبلک سکول ژوب میںمسعودخان کاکڑکی قیادت میں48افراداورطلبہ نے قوم پرست ودیگرپارٹیوںسے مستعفی ہوکرجمعیت میں شمولیت کااعلان کیاشمولیتی تقریب سے ضلعی امیرمولاناشمس الدین،ایم پی اے مفتی گلاب کاکڑ،سابق سینیٹرشیخ ایازمندوخیل،حاجی محمدخان کبزئی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم پرستوں کی سیاست ہمیشہ فیل ہوگئی چارسال دوراقتدارمیں دوسوارب روپے لیپس کرکے نااہلی کاثبوت دیاچالیس ہزارسے زائدخالی اسامیاں قوم پرستوں کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے سابق دورحکومت میں ریکارڈکرپشن کی گئی موجودہ دورحکومت سے عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیںانہوںنے کہاکہ جمعیت نے ژوب میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجودجوترقیاتی کام کئے ہیں وہ قابل ستائش ہے نئے شامل والوں کومبارکبادپیش کرتے ہیں انہیں مایوس نہیں کریں گے جوق درجوق عوام کی شمولیت جمعیت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کاواضح ثبوت ہے آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریں گے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارلوگ اسمبلی میں عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کریں گے عوام آزمائے ہوئے کرپشن زدہ لوگوں کومستردکریں لسانیت،علاقائیت اورقومیت کے تعصب بھری سیاست کودفن کریں گے آئندہ دوراسلام پسندوں کاہوگاعوام ہماراساتھ دیں اسلامی حکومت قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں