ژوب، درخت لگانا صدقہ جاریہ اور انسانی بقاء کیلئے اہمیت کا حامل ہے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 23 فروری 2020 18:45

ژوب۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج ژوب میں پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور انسانی بقاء کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کنزرویٹر سید شراف الدین آغا، ڈی ای او گل رحمٰن مندوخیل، پرنسپل بی آر سی داد محمد، فارسٹ آفیسر اشرف علی اور مختلف محکموں کے آفیسران اور سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سید شراف الدین آغا نے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 75 ہزار پودے لگا نے کا ہدف ہے جن میں 25 ہزار پودے سکولوں اور سرکاری دفاتر میں تقسیم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں