پشتون افغان جب بھی بحیثیت قوم ایک مرکز تلے یکجا ہوئے تو "اورنگ" نہ "فیرنگ" انہیں زیرکرسکے،عوامی نیشنل پارٹی

پشتونوں کو درپیش مشکلات ومصائب کا حل اتفاق واتحاد میں مضمر ہے، ہمارے قبائلی معتبرین علما حق سیاسی قیادت نوجوان طبقہ حتی کہ خواتین نے ملکر قوم کی خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا،صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی و دیگر کا خطاب

منگل 22 ستمبر 2020 22:05

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون افغان جب بھی بحیثیت قوم ایک مرکز تلے یکجا ہوئے تو "اورنگ" نہ "فیرنگ" انہیں زیرکرسکے ،پشتونوں کو درپیش مشکلات ومصائب کا حل اتفاق واتحاد میں مضمر ہے، ہمارے قبائلی معتبرین علما حق سیاسی قیادت نوجوان طبقہ حتی کہ خواتین نے ملکر قوم کی خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ،ہماری روایات و اقدار جرگہ حجرہ جومات نے رواں حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے قوم کی آئندہ کو محفوظ اور خوشحال بناناہوگا سردار جانک کبزئی اوران کے ساتھیوں کو فکر باچاخان اور عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر انور خان مندوخیل مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر سردار امیر اللہ خان کبزئی عرف سردارجانک کبزئی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ صوبائی فنانس سیکرٹری صابر خان مندوخیل سردار حاجی اللہ داد کبزئی ضلع شیرانی صدر امان اللہ حریفال قلعہ سیف اللہ صدر عبدالمالک کاکڑرکن مرکزی کمیٹی خان زمان کاکڑلورالائی جنرل سیکرٹری رازمحمد ترہ کئی پشتون ایس ایف صوبائی چئیرمین عالمگیر مندوخیل جمعہ بابر ملک غلام دستگیر حاجی قادردادملایارمحمد کمال مندوخیل نیمرغہ کبزئی قلعہ سردار اختر گوسہ کبزئی میں سردار امیر اللہ کبزئی کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر عظیم الشان اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ژوب گڑدہ بابڑ گوسہ کبزئی کے مقام پر قائدین کاپرتپاک استقبال اور بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا راستے اور جلسہ گاہ میں خیرمقدمی بینرز آویزاں کئے گئے تھیمقررین نے سردار امیر اللہ خان جانک سردار کو عوامی نیشنل پارٹی اور فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون خوا وطن کے طول وعرض سے پشتون وطن کے عمائدین سیاسی کارکنان اورنوجوان جوق درجوق پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں اور جب ہم بحیثیت قوم ایک مرکز تلے جمع ہو جائینگے تو وہ دن دور نہیں جب ہم بھی دنیا کے دیگر مہذب ترقی یافتہ اقوام کے صف میں کھڑے نہ ہوں بعدازاں سردار امیر اللہ خان کبزئی نے قائدین اور کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں