ژوب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں دونوں وارڈز میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے

اتوار 12 ستمبر 2021 20:50

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) ژوب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں دونوں وارڈز میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق اتوار کو ژوب میں کنٹونمنٹ بورڈ کی 2وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ صبح 8سے شام پانچ بجے تک جاری رہی وارڈ نمبر ایک میں 338رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 229نے ووٹ کاسٹ کئے پولنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل شرو ع کیا گیا جس کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر ایک سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار اختر گل کاکڑ 115ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار شیرین بی بی 44ووٹ لیکر دوسر ے نمبر پر رہیں ، آزاد امیدوار شمیم الغنی 43ووٹ لیکر تیسرے، جمعیت علماء اسلام کے عطاء الرحمن نے 24ووٹ حاصل کئے وارڈ نمبر ایک میں 3ووٹ مسترد بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ژوب کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 2 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار جمعہ خان 59 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ عمران مندوخیل 37 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں