اللہ تعالیٰ جلد عوام کی نیازی سے جان چھڑائے گا، کسانوں کیساتھ کھڑے ہیں،حمزہ شہباز

اللہ نے چاہا تو ضرور کامیاب ہوں گے، حکومت گرانے کے سوال پر جواب

منگل 15 فروری 2022 23:45

اللہ تعالیٰ جلد عوام کی  نیازی سے جان چھڑائے گا، کسانوں کیساتھ کھڑے ہیں،حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2022ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے رابطے سب کے ساتھ ہیں اور ہمارا ہدف ایک ہی ہے کہ انشا اللہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے ،اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ہدف کی جانب پیشرفت کر رہے ہیںاور اللہ تعالیٰ جلد عوام کی عمران نیازی سے جان چھڑائے گا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے اس سوال کہ حکومت گرانے میں کامیاب ہو جائیں گے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ضرور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسان بہت پریشان ہے اور یہ میرا سیاسی اور انسانی بھی فرض ہے کہ ہم ستائے ہوئے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں